سٹی کورٹ کے قریب غلط پارک کی گئی کار لفٹ کرنے پر وکلا نےاے ایس آئی کفیل کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا۔ فوٹیج میں کئی افراد کو پولیس افسر پر تشدد کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمان نے باوردی افسر پر لاتوں اور گھونسوں کا آزادانہ استعمال کیا۔ وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال نے نوٹس لیتے ہوئے وقوعے کی انکوائری اور ملوث عناصر کے خلاف کارروائی کی ہدایت جاری کردی ہے۔آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سٹی کورٹ کے قریب ٹریفک پولیس آفیسر پر مبینہ تشدد کے حوالے سے میڈیا رپورٹس پر نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ٹریفک سے انکوائری اور پولیس اقدامات پر مشتمل تفصیلات طلب کرلی ہیں۔
"ـکب ٹھہرے گا درد اے دل"
Mar 27, 2024