منصور احمد کے علاج کے لیے سابق اولمپیئنز کی حکومت سے اپیل
لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم کے سابق کپتان و گول کیپر منصور احمد کے علاج کے لیے سابق اولمپیئنز نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ان کے علاج کے لیے بہترین سہولیات فراہم کی جائیں۔ منصور احمد ان دنوں کراچی میں شدید علیل ہیں۔ سابق کپتان اولمپیئن محمد عثمان شیخ کا کہنا تھا کہ منصور احمد پاکستان ہاکی کا اثاثہ ہیں جن کی خدمات کو پاکستان کبھی فراموش نہیں کر سکتا۔ حکومت پاکستان، پاکستان سپورٹس بورڈ، سندھ حکومت اور پی ایچ ایف سے اپیل ہے کہ ان کا دنیا کے بہترین ہسپتال میں علاج کرایا جائے اس کے ساتھ انہیں کسی بھی قسم کی کوئی مدد چاہیے ہے تو فوری انہیں فراہم کی جائے۔ 2008ءبیجنگ اولمپک میں پاکستان ٹیم کی کوچنگ کے فرائض انجام دینے والے اولمپیئن نوید عالم کا کہنا تھا کہ منصور احمد کو تشویشناک حالت میں دیکھ کر بہت افسوس ہوا۔ پاکستان کا نام روشن کرنے والے کھلاڑی کا دنیا کے بہترین ہسپتال میں علاج ہونا چاہئے۔