جمیل اشرف میموریل کر کٹ ٹورنامنٹ
کراچی(اسپورٹس رپورٹر) زون پانچ جمیل اشرف میموریل کر کٹ ٹورنامنٹ میں نیو پیرا ماﺅنٹ سی سی نے بلال فرینڈز سی سی کو 22رنز سے شکست دی۔ نیو پیرا ماﺅنٹ سی سی نے تمام وکٹوں کے نقصان پر 209رنز بنائے۔خورشید خان نے 77رنزبنائے۔عارش علیخان نے چار اور راشد نواز نے تین کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ بلال فرینڈز 187رنز بناسکی۔عاطف آفریدی نے 59رنز بنائے۔ عماد رفیق نے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔ قاسمی اسپورٹس نے کورنگی الفلاح کو پانچ وکٹوںسے شکست دی ۔