پی ایس ایل‘ سیکیورٹی انتظامات تسلی بخش ہونگے: انور خان سیال
کراچی(کرائم رپورٹر)وزیرداخلہ سندھ سہیل انور خان سیال کی زیرصدارت امن وامان کی مجموعی صورتحال سمیت نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں مورخہ 25 مارچ کو ہونیوالے پی ایس ایل کرکٹ فائنل میچ کے موقع پر سیکیورٹی کے جملہ امور ولائحہ عمل کا بھی تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔اجلاس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ, سیکریٹری داخلہ سندھ قاضی شاہد پرویز, ایڈیشنل آئی جی کراچی مشتاق احمد مہر, ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ ڈاکٹرولی اللہ دل,ڈی آئی جی ٹریفک کراچی کے علاوہ فائیو کور, رینجرزسندھ اے ایس ایف,ایف آئی اے پاکستان نیوی,سول ایوی ایشن اتھارٹی,کے الیکٹرک,کے ایم سی کیافسران/نمائندگان نے بھی شرکت کی۔ اجلاس میںکرکٹ بورڈ کی نمائندگی ارشد خان نے کی۔ دیگر شرکاء میں جناح اسپتال,لیاقت نیشنل اسپتال اور آغاخان اسپتال کے نمائندے بھی شامل تھے۔وزیرداخلہ سندھ نے کہا کہ پی ایس ایل کرکٹ میچ کی مناسبت سے ملکی وغیرملکی کھلاڑیوں ومندوبین کی سیکیورٹی کے ضمن میں ائیرپورٹ تا اسٹیڈیم کے تمام مرکزی روٹس رہائشی ہوٹلز وغیرہ کے لیئے سیکیورٹی کے مجموعی اقدامات کو عین پلان کے مطابق نافذالعمل بنایا جائے۔نہوں نے کہا کہ غیرمعمولی مربوط اور کامیاب سیکیورٹی اقدامات سے ناصرف بین الاقوامی سطح پر امن وامان کے اقدامات کو سراہا جائیگا۔