قوموں کی ترقی میں تعلیم ہی بنیادی کردار ادا کرتی ہے ،مہر ین فہیم عباسی
دولتالہ سکھو (نامہ نگار)قوموں کی ترقی میں تعلیم ہی بنیادی کردار ادا کرتی ہے ،جو قومیں علم کی اہمیت سے آگاہ ہو کر اپنے بچوں کو معیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے کوشاں رہتی ہیں وہ ہمیشہ اقوام عالم میں سربلند ہو جاتی ہیں ، بچوں کو اپنی ساری توجہ صرف اور صرف حصول تعلیم پر ہی مرکوز کرنی چاہیے تاکہ وہ کامیابی کیساتھ اپنی تعلیم کو مکمل کر کے ایک مفید اور کارآمد شہری بن سکیں،ان خیالات کا اظہار اسسٹنٹ کمشنر گوجرخان مہر ین فہیم عباسی نے سید اڈا پرنجی سکول میں منعقدہ تقر یب سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔ تقر یب سے بر یگیڈئر(ر) خالد جاوید بھٹی نے خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ہمارا مقصد نونہالان وطن کو معیاری تعلیم فراہم کر کے انکے لئے کامیابی کی راہیں روشن کرنا ہے اور اس مقاصد کیلئے ادارے کے اساتذہ اپنا کردار بخوبی ادا کر رہے ہیں تقر یب سے پر نسپل شکیل مہناس اور دیگر نے بھی خطاب کیااس موقع پر سکول کے بچوں نے رنگا رنگ پروگرام پیش کر کے حاضرین سے داد وصول کی۔