پیٹرولنگ پولیس پنڈدادنخان کی کارروائی ،متعددڈرائیو روں کو جر مانے
q
کھیوڑہ (نامہ نگار) پٹر ولنگ پولیس للہ چوک پنڈدادنخان نے ایڈیشنل انسپکٹر جنرل پٹرولنگ امجد جاوید سلیمی اور ایس ایس پٹرولنگ راولپنڈی ملک محمدیوسف کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اور لوڈ،غیر معیاری سلنڈر والی گاڑیاں،اور سپیڈ گاڑیاں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران رواں ماہ سات گاڑیوں کے خلاف،310 موٹر سائیکل بغیر نمبر و کا غذات،19کم عمر ڈرائیورز کے خلاف قانونی کارروائی کی اور36 گدھا گاڑیوں اور ٹریکٹرز ٹرالیوں کو ریفلکٹر لگائے گئے۔اس موقع پر تحصیل پریس کلب کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے للہ چوک پٹرولنگ کے انچارج سب انسپکٹر محمد طفیل نے کہا کہ اور لوڈ ڈمپر اور ٹریکٹر ز ٹرالیوں ،اور سپیڈ کی وجہ سے حادثات رونما ہوتے ہیں اور کئی افراد جان بھی چلی جاتی ہے یا اپائج ہو جاتے ہیں۔اور لوڈ کیکر لوڈ کرنے والی ٹریکٹر ز ٹرالیوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ کیونکہ انھوں نے پوری سڑک گھری ہوتی ہے۔انھوں نے عوام سے اپیل کی کہ جرائم کی روک تھام ہماری ہیلپ لائن1124 پر سڑک پر کسی قسم کی مشکلات یا حاد ثہ کی صورت میں فوری رابطہ کیا کریں تاکہ جرائم پر قابو پایا جاسکے اور قانون کی عملداری کو یقینی بنایا جائے ۔