ٹریفک وارڈن کا شہری سے ہتک آمیز رویہ،نوٹس لینے کی اپیل
گوجرخان (نامہ نگار)بڑکی جدید کے رہائشی ملک مختار احمد اور ملک بلال احمد نے پوٹھوہار پریس کلب کے صحافیوں کو بتایا کہ آر پی او راولپنڈی کو بذریعہ درخواست بھیجی ہے کہ انہوں نے سوزکی پک اپ چند دن پہلے بنک کے زریعے لی اس پر اپنے گھر واقع بڑکی جدید جارہا تھا کہ ریلوے پھاٹک پر ٹریفک وارڈن جواد اور وقاص کھڑے تھے انہوں نے مجھے روک کر لائسنس طلب کیا جومیں نے ان کو دے دیا وارڈن وقاص نے کہا کہ گاڑی تھانے میں بند کرینگے میں نے وجہ پوچھی تو وہ غصہ میں آگیا اور انتہائی ہتک آمیز رویہ اختیار کیا ، انہوں نے چالان کاٹ دیا انہوں نے کہا کہ اس سے قبل بھی ان کی شکایات کی نشاندہی لوگ کر چکے ہیں اور ہم سے بھی انہوں نے بلاجواز روک کر چالان کیا اس صورتحال کا نوٹس لیا جائے۔