باولے کتے نے متعدد لو گو ں کو کا ٹ لیا
چوآ سیدن شاہ (نامہ نگار )محلہ نصیر آباد کی رہائشی مسماۃ رخسانہ پروین دختر محمد رمضان کو باولے کتے نے حملہ کرکے شدیدزخمی کر دیا جس پر اُسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن اُسکی حالت خطرے میں تھی جس اُسے فوری طور پر راولپنڈی ریفر کردیا گیا ہے جبکہ اس سے قبل بھی شہر کے دیگر رہائشیوں کو بھی باولے کتے نے زخمی کیا ہے آخری اطلاع کے مطابق محمد عامر رکشہ والے نے جرات کرتے ہوئے باولے کتے کو جب وہ ایک بچے پر حملہ آور تھا سریا کا راڈ سے مار اُسے ہلاک کیا مقامی لوگوںڈپٹی کمشنر چکوال عمر جہانگیر خان اور اسسٹنٹ کمشنر چوآسیدن شاہ،میونسپل کمیٹی کے چیئرمین حاجی مختار سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تحصیل بھر میں آوارہ کتوں کو تلف کروائیں ۔