حضرو پولیس نے جوئے کی محفل الٹ دی، 6شوقین گرفتار
حضرو (نمائندہ نوائے وقت) ڈی پی او اٹک عبادت نثار ،ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق کی طرف سے جوئے کے خلاف چلائی گئی مہم کے دوران ایس ایچ او تھانہ حضرو محمد جاوید اور ایس آئی زبیر حیات کو منجر خاص نے اطلاع دی کہ مسعود کے کنویں پر تاش کے زریعے جوئے کی محفل جاری ہے جس پر پولیس نے چھاپہ مار کر رحیم ،عابد ،ریاض ،احسن،خورشید،ظہور کو گرفتار کرکے دائو پر لگی رقم48300اورقیمتی موبائل جبکی مالیت 40ہزار بنتی ہے کل ٹوٹل رقم 88,300ہے قبضے میں لے کر مقدمہ درج کرلیا منگل کے روز ڈی ایس پی سرکل حضرو راجہ فیاض الحق نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر سرکل حضرو مین جواریوں کے خلاف پولیس کی کاروائی جاری ہے ۔