1971ء کی جنگ کا ہیرو سابق حوالدارحاجی عاشق فوجی اعزاز کیساتھ سپرد خاک
مندرہ(نامہ نگار)مندرہ کے نواحی گائوں نواز آباد موہڑہ مندو کا 80سالہ پاک فوج کے سابق حوالدار حاجی محمد عاشق جو پاک انڈیا 1971ء کی جنگ کے ہیرو تھے جنہیں انکی کارکردگی پر تمغہ ہلال جرات و حسن کارکردگی سے نواز گیا تھا جنھوں نے بنگال کے قیدی ہونے پر دو سال جیل بھی کاٹی آج زندگی کی جنگ ہار کر منوں مٹی تلے جا سوئے جنھیں پورے فوجی اعزازت کے ساتھ سینکڑوں اشکباروں کی موجودگی میں سپرد خاک کیا گیا جب مرحوم کی میت کو جنازہ گاہ لایا گیا تو 8سند رجمنٹ111برگیڈ کے چاک و چوبند دستے نے سلامی اور گارڈ آف آنر پیش کیااورتمغہ جرات کے حامل مرحوم کو چیف آف آرمی سٹاف کی جانب سے 21پنجاب رجمنٹ کے میجر شہزاد نے پھولوں کی چادر پیش کی جبکہ کمانڈنٹ آل رینک پی آر سی کی جانب لیفٹنٹ کرنل ( ر) نسیم احمد سیفی نے پھولوں کی چادر چڑھائی جبکہ اس موقع پر 21 پنجاب رجمنٹ اور 8سندھ رجمنٹ ( الشوال بٹالین )کے جوانوں کے علاوہ سول و آرمی کے کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔