40ہزار مالیت کے قومی بانڈز کی قرعہ اندازی کل ہو گی
کراچی(کامرس رپورٹر)40ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی یکم مارچ کو لاہور میں ہو گی ۔اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام ساڑھے 7کروڑ روپے کا ایک، دوسرے انعام میںڈھائی کروڑ روپے کے تین جبکہ تیسرے انعام میں5لاکھ روپے کے 1696انعامات کامیاب خوش نصیبوں میں تقسیم کئے جائیں گے۔