غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف دائرہ تنگ کرنے کا فیصلہ
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) آر ڈی اے نے اپنی حدود میں نجی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے شہریوں کے ساتھ فراڈ کو روکنے کیلئے طریقہ کار مرتب کرلیا جس کیلئے سوسائٹیوں کی ادارے کی جانبسے منظوری اور انہیں آرڈی اے کے قواعد و ضوابط کا پابند رہنے کی شرائط شامل کی گئی ہیں اس ضمن میں ترجمان آر ڈی اے حافظ عرفان نے تفصیلات جاری کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت آر ڈی اے کی حدود میں غیر منظور شدہ 31 ہائوسنگ سوسائٹیوں کے مالکان کو حتمی نوٹس بھی بھیج دیئے گئے جن کے بعد غیر قانونی ہائوسنگ سوسائٹیوں کے خلاف دائرہ تنگ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جو سوسائٹیاں آر ڈی اے کا نام استعمال کرنے عوام کو لوٹ رہی ہیں ان کے خلاف بھی ایکشن کی تیاری کر لی گئی ادر ڈائریکٹر میٹرو پولیٹن اینڈ ٹریفک انجینئرنگ جمشید آفتاب نے استفسار پر بتایا کہ ہائوسنگ سوسائٹیاں منظوری کیلئے کمشنر راولپنڈی ڈویژن کو نہیں بھیجی گئی ہیں اس حوالے سے نامنظور شدہ سوسائٹیوں کے دعوے جھوٹ ہیں۔