آئی جے پرنسپل روڈ بحفاظت عبور کرنے کیلئے کوئی اقدام نہ ہونے پر کیرج فیکٹری کے ملازمین سراپا احتجاج
راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) کیرج فیکٹری کے ملازمین کے آئی جے پرنسپل روڈ بحفاظت عبور کرنے کیلئے کوئی اقدام نہ ہونے پر ملازمین سراپا احتجاج بن گئے ڈھوک حسو چوک میں آئی جے پرنسپل روڈ پر سڑک عبور کرتے ہوئے کیرج فیکٹری کے چار ملازمین اب تک تیز رفتار ٹرکوں اور بسوں کی زد میں آنے سے جاں بحق ہوگئے ہیں جبکہ بڑی تعداد میں ملازمین شدید زخمی ہوئے مرکزی نائب صدر ریلوے انقلابی یونین ملک سلیم اعوان ، صدر ریلوے کیرج ورکرز یونین طارق نوشاد ، سید وسیم علی شاہ اور سہیل کھوکھر نے کہا کہ ہم نے حکام سے اس جگہ انڈر پاس بنانے کے کئی مطالبات کئے خطوط لکھے لیکن کوئین ادارہ ٹس سے مس نہیں ہوا ایک بار ہمیں بتایا گیا کہ منصوبے کا پی سی ون بن رہا ہے لیکن اس کے بعد سے بھی مسلسل خاموشی ہی ہے اب تک ہمارے چار ساتھی جاں بحق اور24 سے زیادہ شدید زخمی ہوچکے ہیں لیکن اس سب نقصان کے باوجود حکام بالا کی جانب سے کوئی اقدام نہیں ہو رہا ہمارا سوال ہے کہ ہمارے حکام بالا کیرج فیکٹری کے غریب ملازمین کے حال پر کب رحم کریں گے اور انڈر پاس کی تعمیر شروع کی جائے گی۔