جہازمیں سوار کرانے اور اتارنے والی سیڑھی ٹوٹنے سے تین خواتین سمیت چار مسافر زخمی
راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر مسافروں کو جہازمیں سوار کرانے اور اتارنے والی سیڑھی ٹوٹنے سے تین خواتین سمیت چار مسافر زخمی ہوگئے مسافر سیڑھی ٹوٹنے سے رن وے پر جاگرے جہاز محفوظ رہاتفصیلات کے مطابق منگل کو اسلام آباد سے دوبئی جانے والی پرواز میں مسافر سوار ہونے کیلئے سیڑھی سے جا رہے تھے کہ اچانک اچانک سیڑھی ٹوٹ گئی سیڑھے ٹوٹنے سے مسافر رنوے پرگر گئے جنہیں ریسکیو1122 کی ایمبولینس سے طبی امداد کیلئے بینظیر بھٹو ہسپتال لے جایا گیا سیڑھی ٹوٹنے سے دوبئی جانے والی یہ پرواز چھ گھنٹے تاخیر کا شکار ہوگئی اور دن ایک بجے اسلام آباد سے ٹیک آف کرگئی ۔بینظیر بھٹو ائرپورٹ پر سیڑھی ٹوٹنے سے زخمی ہونے والی دو خواتین کے نام 47 سالہ بلقیس زوجہ سکندر سکنہ لاڑکانہ اور رفیقہ زوجہ فدا شاہ سکنہ امریکہ بتائے گئے ہیں مسماۃ بلقیس کو کمر اور سینے میں چوٹیں آئیں جبکہ مسماۃ رفیقہ کو سر پر شدید چوٹ لگی ۔بینظیر بھٹو انٹر نیشنل ائرپورٹ پر امارات ائر لائن کی پرواز سے لگی سیڑھی ایمبولیٹر ہائیڈرالک سسٹم خراب ہونے کے باعث حادثے کا شکار ہوئی ائر پورٹ ذرائع نے بتایا کہ پرواز نمبرEK - 615 کے مسافر دوبئی روانگی کے سوار ہو رہے تھے کہ ایمبولیٹر ٹوٹ گئی ۔