ڈاکو گھر‘ دکان اور کارخانے سے لاکھوں روپے‘ طلائی زیورات‘ لیپ ٹاپ‘ 6 موبائل فون‘ موٹرسائیکل لوٹ کر فرار
راولپنڈی ۔اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) ڈکیتی ، چوری کی وارداتوں میں شہری لٹ گئے تھانہ ائرپورٹ کو سید جمال نے بتایا کہ چکلالہ سکیم تھری میں میرے گھر سے دو لاکھ روپے کی نقدی چوری ہوگئی تھانہ صدر بیرونی کو نعیم طارق نے بتایا کہ میر حیدر کالونی میں میرے گھر سے سات ہزار روپے کی نقدی ، موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ ائرپورٹ کو ناصر عباس نے بتایا کہ غوثیہ کالونی میں چار مسلح ڈاکو میرے گھر داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر دس لاکھ روپے مالیتی طلائی زیورات ، دس ہزار روپے کی نقدی ، لیپ ٹاپ ، موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے تھانہ سول لائن کو حسنین ایوب بٹ نے بتایا کہ لالکڑتی میں میرے گھر سے طلائی زیورات ، ایل سی ڈی اور کپڑے چوری ہوگئے تھانہ ائرپورٹ کو محمد شہزاد نے بتایا کہ سوک سینٹر میں کارخانے میں دو ڈاکو آئے جو مجھ سے13 ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ صدر بیرونی کو فخر عباس نے بتایا کہ پیر مہر علی ٹائون میں میرے گھر سے طلائی زیورات ، موبائل فون چوری ہوگئے تھانہ ائرپورٹ کو محمد نعیم نے بتایا کہ گلزار قائد میں میرے گھر سے تالے توڑ کر ایک لاکھ40 ہزار روپے کی نقدی ، طلائی زیورات چوری ہوگئے تھانہ نیو ٹائون کو بلال احمد نے بتایا کہ ملک آباد پلازہ سے میری مہران کار نمبرAY - 761 چوری ہوگئی تھانہ ریس کورس کو کامران الہیٰ نے بتایا کہ شالے ویلی میں میری گاڑی سے 8 ہزار روپے کی نقدی ، موبائل فون اور دو میگزین معہ رائوند چوری کرلئے گئے تھانہ سٹی کو سید ضیغم عباس نے بتایا کہ سٹی صدر روڈ پر تین ڈاکو میری ماربل کی دکان میں داخل ہوئے اور گن پوائنٹ پر دو لاکھ37 ہزار روپے کی نقدی ،چار موبائل فون ، موٹر سائیکل نمبرRIK - 5213 چھین کر لے گئے تھانہ کھنہ کو محمد نوید نے بتایا کہ پنڈوریاں میں میلادچوک سے میری ایف ایکس کار نمبرSGD - 3 چوری ہوگئی تھانہ کوہسار کو محمود احمد نے بتایا کہ ایف سکس مرکز میں مدعی واش روم میں گیا اس دوران میرا بریف کیس چوری ہوگیا جس میں نقدی اور ضروری کاغذات تھے ۔