افغان خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے مقدمہ میںاسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اکرم علی شاد بری
راولپنڈی (نیوزرپورٹر)سینئر سول جج راولپنڈی عاصم مرتضی چیمہ نے افغان خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے مقدمہ میںاسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اکرم علی شاد کو بری کردیا ۔بے نظیر بھٹو ائیرپورٹ پر افغان خواتین کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایف آئی اے اکرم کیخلاف تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیا تھا،ملزم کی طرف سے عدالت میں بریت کی درخواست دائر کی گئی تھی جس پر بار بار طلبی کے باوجود مدعی اور گواہ عدالت میں پیش نہیں ہوئے جس پر گزشتہ روز عدالت نے ملزم کو بری کر دیا۔