راہگیر ویگن کی ٹکر لگنے سے جاں بحق
اسلام آباد(اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ کراچی کمپنی کے علاقے میں راہگیر ویگن کی ٹکر لگنے سے جاں بحق ہوگیا پولیس کو عبدالکریم نے مقدمہ درج کراتے ہوئے بتایا کہ سیکٹر جی ایٹ فور میں مدعی کا بھتیجا رضی حیدر پیدل جا رہا تھا جسے ویگن نمبرAJKC - 7599 نے ٹکر ماردی جس سے وہ جاں بحق ہوگیا۔