کوئی طاقت مسلم لیگ (ن) کو قوم کے دلوں سے نہیں نکال کر سکتی، حاجی پرویز خان
راولپنڈی (نیوز رپورٹرپاکستان مسلم لیگ(ن)راولپنڈی میٹروپولٹن کے جنرل سیکریٹری حاجی پرویز خان نے کہا ہے کہ کوئی طاقت مسلم لیگ (ن) کو قوم کے دلوں سے نہیں نکال کر سکتی ، پارٹی میں قیادت کا بحران پید ا کرنے والوں کو ہر محاز پر ناکامی کا منہ دیکھنا پڑے گا۔ قائد اور قائم مقام صدر پاکستان مسلم لیگ(ن) جماعت کی مضبوطی اور عوامی مقبولیت کے لئے ایک رول ماڈل ثابت ہوںگے۔موجودہ سیاسی صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے حاجی پرویز خان نے کہا کہ جیت پاکستان مسلم لیگ (ن) کا مقدر ہے اور عوام نے ہر جلسے میں اپنے ہر دلعزیز رہنماوں محمد نواز شریف اور محمد شہباز شریف پر اپنے دیدہ و دل فرش راہ کئے ہیں اور وہ آئندہ انتخابات میں بھی اسی طرح اپنی قیادت کو سرخرو کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن ) ایک ترقیاتی سوچ اور وژن کا نام ہے اور عوام جانتے ہیں کہ اس جماعت کی قیادت دل وجاںسے ملک و قوم کے ساتھ مخلص ہے اور کوئی بھی سیاست کے نام پر پارٹی قیادت میں پھوٹ نہیں ڈال سکتا ۔ حاجی پرویز خان نے کہاکہ مسلم لیگ (ن)کے نامزد صدر محمد شہباز شریف ایک اعلی پائے کے سیاسی مدبراور قوم کا درد رکھنے والے رہنما ہیں ان کی قیادت میں پارٹی مزید مضبوط ہو گی۔