نواز شریف کے تاحیات قائد، شہباز شریف کے قائم مقام صدر بننے سے مسلم لیگ ن مزید مضبوط ہوگی
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ ن میں دراڑیں ڈالنے والوں کی سازشیں ناکام ہوں گی۔نواز شریف کے تاحیات قائداور خادم اعلیٰ شہباز شریف کو قائم مقام صدر بنانے سے مسلم لیگ ن مزید مضبوط اور فعال ہوگی۔ قیادت کے ہر فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن کے رہنما اور چیئرمین یوسی 46حفیظ الرحمٰن ٹیپو نے اپنے ایک بیان میں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کے خاتمے کے خواب دیکھنے والے خود ختم ہوجائیں گے۔ دنیا کی کوئی طاقت عوام کے دلوں سے مسلم لیگ ن ، نواز شریف اور شہباز شریف کو نہیں نکال سکتی۔ مسلم لیگ ن نے ملک کو ترقی کی راہ پر گامزن کیا، سی پیک، میٹروبس، موٹروے ، اورینج ٹرین جیسے تاریخی منصوبے ن لیگ حکومت کے کارنامے ہیں۔ مسلم لیگ ن اپنی کارکردگی کی بنیاد پر آئندہ الیکشن میں کلین سویپ کرے گی اور مرکز سمیت چاروں صوبوں میں حکومتیں بنائے گی۔