نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ون ڈے ا نٹرنیشنل آج کھیلا جائے گا
مائونٹ مونگنوئی(این این آئی)نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا ون ڈے انٹرنیشنل (آج) بدھ کو مائونٹ مونگنوئی میں کھیلا جائے گا۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ون ڈے میچ 3 مارچ، چوتھا 7 مارچ اور پانچواں 10 مارچ کو کھیلا جائے گا۔یاد رہے کہ میزبان ٹیم نیوزی لینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 1-0 کی سبقت حاصل ہے۔ ہیملٹن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے 3 وکٹوں سے کامیابی حاصل کی۔