امتیاز راجہ کے والد شدید علیل ہسپتال داخل، دعائے صحت کی ا پیل
لاہور(کلچرل رپورٹر) فلموں کے عکاس امتیاز راجہ کے والد شدید علیل ہوگئے۔ انہیں ملتان کے مقامی ہسپتال میں داخل کرا دیا گیا ہے۔ امتیاز راجہ نے دعائے صحت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ میں اپنے ان تمام دوستوں سے معذرت خواہ ہوں جن کو میری وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑا والد صاحب کے صحت یاب ہوتے ہی زیرتکمیل کاموں کو مکمل کرائونگا۔