پاکستان سپر لیگ کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ہے:رومان رئیس
دبئی ( نمائندہ سپورٹس ) پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی پی ایس ایل ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان رومان رئیس نے کہا ہے کہ پاکستان سپر لیگ ان کے کیرئیر کا ٹرننگ پوائنٹ ہے، میں بھی پی ایس ایل کے ذریعے ٹیم میں شامل ہوا اس لیے دوسرے نوجوان کھلاڑیوں کو بھی یہی کہوں گا کہ وہ اپنی کارکردگی پر فوکس کریں۔رومان رئیس نے کہا کہ پی ایس ایل ایک ایسا پلیٹ فارم ہے جہاں کھلاڑیوں کو ڈریسنگ روم اور گراؤنڈ میں انٹرنیشنل سطح کا ماحول میسر آتا ہے۔ ، پی ایس ایل نوجوان کھلاڑیوں کے پاس اچھا پرفارم کر کے ٹیم میں جگہ بنانے کا بہترین پلیٹ فارم ہے ۔رومان رئیس نے کہا کہ پی ایس ایل کے ذریعے مجھے پتہ چلا کہ انٹرنیشنل کرکٹ میں جسمانی اور ذہنی صحت کے حوالے سے آپ کی ضروریات کیا ہیں،میں خود کو تھوڑا سا نارمل رکھنے کی کوشش کرتا ہوں کیونکہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں ایک گیند پر وکٹ لینے کے بعد اگلی گیند پر آپ کو ہٹ بھی لگ سکتی ہے۔رومان رئیس کا کہنا تھا کہ کوشش ہے کہ پہلے دوسال سے بھی اچھا پرفارم کروں۔