جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کے مابین پہلا ٹیسٹ کل ہوگا
ڈربن (این این آئی)جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے مابین چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ (کل) جمعرات سے کنگزمیڈ، ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ یکم سے 5 مارچ تک کنگزمیڈ، ڈربن میں کھیلا جائے گا۔ دوسرا میچ 9 سے 13 مارچ تک پورٹ الزبتھ، تیسرا 22 سے 26 مارچ تک کیپ ٹائون اور چوتھا 30 مارچ سے 3 اپریل تک جوہانسبرگ میں کھیلا جائیگا۔