میاں شہبازشریف مسلم لیگ (ن) کو متحرک کریں گے،سردار نسیم
اسلام آباد (وقائع نگار خصوصی) مسلم لیگ (ن) راولپنڈی کے صدر میئر سردار نسیم خان نے کہا ہے پارٹی کے قائد میاں نوازشریف‘ قائم مقام صدر میاں شہبازشریف اور چودھری نثار علی خان یک جان اور قریبی دوست ہیں۔ ان کے تعلقات سیاست سے بالاتر ہیں۔ نوازشریف کا بیانیہ پوری قوم کی آواز ہے۔چودھری نثار علی خان کی ناراضی ایسی بھی نہیں کہ دور نہ ہوسکے۔ انہوں نے ایک بیان میں کہا کہ 11مارچ 2018ء بروز اتوار لیاقت باغ راولپنڈی میں مریم نواز راولپنڈی کے سوشل میڈیا کے کارکنوں سے خطاب کریں گی۔انہوں نے میاں شہبازشریف کو قائم مقام صدر بنانے کے فیصلے کو مستحسن قرار دیا اور کہا کہ وہ میاں نوازشریف کی قیادت میں قوم کو متحرک کریں گے۔