نمل میں مسئلہ کشمیر سے متعلق 3 روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز
اسلام آباد( نوائے وقت رپورٹ )نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) میں ــ"مسئلہ کشمیر :ماضی، حال اور مستقبل"کے عنوان سے 3روزہ بین الاقوامی کانفرنس کا آغاز کر دیا گیا‘ افتتاحی سیشن کے مہمان خصوصی چیئرمین ہائر ایجو کیشن کمیشن ڈاکٹر مختار احمد تھے جبکہ ریکٹر نمل میجر جنرل (ر) ضیا الدین نجم ، ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر محمد ابراہیم ،بین الاقوامی(مقبوضہ کشمیر، برطانیہ اور امریکہ) اسپیکرزاور سکالرز ،ڈینز، ڈائریکٹرز، صدور شعبہ،فیکلٹی ممبران اور طلباء کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ تقریب سے آل پارٹیز حریت کانفرنس کے لیڈر سید علی گیلانی نے بھی ریکارڈڈ ویڈیوخطاب کیا اور کانفرنس کے انعقاد پر نمل کا شکریہ ادا کیا۔