پاپوانیوگنی میں شدید زلزلہ‘ ہلا کتیں30 ہو گئیں، تیل،گیس کی تنصیبات بند
پورٹ مورسبی(آن لائن) پاپوا نیوگنی میں 7.5 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں مر نے والوں کی تعداد 30 ہو گئی اور 300 کے قریب زخمی ہو گئے۔متعدد عمارتیں تباہ ہو گیئں، سمندر میں قائم تیل اور گیس کے مراکز کو فوری طور پر بند کر دیا ہے۔کئی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کی اطلاعات ہیں۔ٹیلی فون ٹریفک کا نظام معطل ہو کر رہ گیا ہے۔