کابل میں ترک سکولوں کا انتظام ترکی کے حوالے کر دیا گیا
کابل(این این آئی) ایک طویل اور پیچیدہ عمل اور شدید مخالفت کے باوجود افغان حکومت نے بالآخر متنازعہ افغان، ترک سکولوں کا انتظام ترک حکومت کے حوالے کر دیا، غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق افغان وزیر تعلیم محمد ابراہیم شنواری اور ان کے ترک ہم منصب عصمت ایلماز نے مفاہمت کی ایک یاد داشت پر دستخط کر دیئے۔