تائیوان: ٹوائلٹ پیپر کی قلت سے نرخ بڑھ گئے تحمل کریں : وزیراعظم کی بے چین شہریوں سے اپیل
تائپی (اے ایف پی ) تائیوان میں ٹوائلٹ پیپر کی قلت سے قیمتیں بڑھنے پر شہریوں میں بے چینی پھیل گئی ،وزیراعظم نے اس معاملے پر عوام سے اپیل کی ہے وہ پرامن رہیں ، سپرمارکیٹوں میں ٹوائلٹ اور ٹشو پیپر اور کچن میں استعمال ہونے والے کا غذ کی کمی ہوگئی ہے، آن لائن کاروبار کرنے والی کمپنی پی کوم کو بھی مسائل کا سامنا ہے وزیراعظم ولیم لائی نے کہا سپلائی بہتر ہوگی اور ہر ایک ٹوئلٹ پیپرخرید سکے گا۔