بھارت میں رہنے والے مسلمان بابر کی نہیں رام کی اولاد ہیں: راج سنگھکی ہرزہ سرائی
متھرا(کے پی آئی)اپنے بیانات کی وجہ سے اکثر تنازعہ میں رہنے والے بھارتی مرکزی وزیر گری راج سنگھ نے کہا ہے کہ بھارت میں رہنے والے مسلمان بابر کی اولاد نہیں ہیں۔ راج سنگھ نے صحافیوں سے کہا کہ بھارت میں رہنے والا مسلمان کسی غیر ملکی کا نہیں بلکہ رام کی اولاد ہے۔ انہوں نے دلیل دی ہمارے آبائو اجداد ایک ہیں خواہ عبادت کا طریقہ مختلف ہو۔