ورلڈ آرڈر کو سیاسی مفادات ، جنگی جنون اور نفرتوں سے نہیں چلایا جا سکتا: سردار مسعود
آکسفورڈ (این این آئی ) صدر آزاد جموں و کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ ورلڈ آرڈر کو سیاسی مفادات، جنگی جنون اور نفرتوں سے نہیں چلایا جا سکتا اور اگر قانون کی بین الاقوامی حکمرانی کا کوئی اصول وضع نہیں کیا گیا تو دنیا ایک بار پھر تباہ کن جنگ کی لپیٹ میں آسکتی ہے ان خیالات کا اظہار صدر آزاد کشمیر نے آکسفورڈ یونیورسٹی میں فیکلٹی ممبران اور طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے کیا، اقوام متحدہ کا مسئلہ کشمیر پر اپنی قراردادوں پر عملدر آمد نہ کروانا اس کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر میں جاری جارحیت اور ریاستی دہشت گردی کی روک تھام اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لئے موثر اقدامات اٹھانے چاہئیں۔ جموں و کشمیر کے 20 کروڑ عوام اپنے حق خودارایت کا استعمال کرتے ہوئے پاکستان کے ساتھ اپنا الحا ق کرنا چاہتے ہیں۔ تاریخی طور پر جموں و کشمیر پاکستان کا حصہ ہے اور کشمیری پاکستان کو اپنا وطن سمجھتے ہیں لیکن بھارت نے 70 سالوں سے کشمیریوں کو اس بنیادی حق سے محروم رکھا ہے۔