پاکستانی ہائی کمشن کا لندن میں نادرا کارڈ بنانے والے نجی سنٹروں سے اعلان لاتعلقی
مانچسٹر (نمائندہ خصوصی ) پاکستان ہائی کمشن لندن سے برطانیہ بھر میں پرائیویٹ نادرا کارڈ بنانے والے سنٹروں سے لاتعلقی کا اعلان کردیا، ترجمان نے وضاحتی بیان میں کہا ہائی کمشن اور قونصل خانوں کے علاوہ باہر اس قسم کی سروسز فراہم کرنے والے اداروں کا ہمارے ساتھ کوئی تعلق نہیں ، اوورسیز پاکستانی کسی کے جھانسے میں نہ آئیں۔