شام میں قتل عام پر ڈیڑھ ارب سے زائد مسلمان تماشائی بنے ہیں : عارفہ صبح خان
لاہور(پ ر) شام میں دن رات مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جا رہا ہے لیکن ڈھائی ارب مسلم دنیا خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ اہل یہود کا ظلم اور مسلمانوں کی بے حمیتی دونوں شرمناک ہیں ۔ یہ بات گزشتہ روز ادبیات پاکستان کی چیئرپرسن اور پی ایف یو سی ڈاکٹر عارفہ صبح خان نے یو ایف یو سی کے اجلاس میں خطاب کرتے ہوئے کہی، انہوں نے کہا کہ سری دیوی کی موت کا تو سوگ منایا جا رہا ہے لیکن ان چند دنوں میں ڈیڑھ ہزار سے زائد مسلمانوں کے قتل عام پر او آئی سی اور مسلم امہ کی پراسرار خاموشی المناک ہے۔ پی ایف یو سی کے اجلاس میں شامی شہر غوطہ میں بمباری پر تنظیم کے عہدیداروں نے ایک مذمتی قرارداد منظور کی صدر راجہ وحید احمد نے کہا کہ بطور انسان بھی یہ بربریت کی مثال ہے سابق صدر فرخ شہباز وڑائچ نے کہا کہ او آئی سی آخر کب جاگے گی، مسلم اُمہ کو مسلمانوں کے نا حق خون پر فی الفور کوئی ایکشن لینا چاہیے۔