صوبائی وزیر اقلیتی امور خلیل طاہر سندھو نے ساجد مسیح کی عیادت کی‘ انصاف کی یقین دہانی
لاہور (خصوصی نامہ نگار)صوبائی وزیر اقلیتی امور و انسانی حقوق ور خلیل طاہر سندھو نے گزشتہ روز میو ہسپتال کا دورہ کیا اور زخمی ساجد مسیح کی عیادت کی۔ صوبائی وزیر ساجد مسیح کے والدین سے ملے اور ان کو یقین دلایا کہ ساجد مسیح کو انصاف کی فراہمی میں پنجاب حکومت مکمل تعاون کرے گی جبکہ ساجد کے علاج و معالجے میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی۔صوبائی وزیر خلیل طاہر سندھو نے زیر علاج ساجد مسیح کے اہل خانہ سے مذکورہ واقعہ کی تفصیلات حاصل کیں۔انہوں نے زخمی ساجد مسیح کے اہلیخانہ کو یقین دلایا کہ علاج و معالجہ کی بہترین سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔