دبئی میں پھولوں سے مکی مائوس کا مجسمہ تیار
ابوظہبی (نیٹ نیوز) یوں تو رنگ برنگی پھول آپ نے دیکھے ہی ہوں جن کی دلفریب مہک آب و ہوا کو نہ صرف تروتازہ کر دیتی ہے بلکہ ایک خوبصورت منظر بھی پیش کرتی ہے۔ دبئی میں انہی لاکھوں خوبصورت پھولوں سے تیار کردہ مکی مائوس کا فن پارہ تیار کر کے گنیز ریکارڈ قائم کردیا گیا ہے۔