امریکی شہر ملواکی میں انٹرنیشنل آٹو شو
نیویارک (نیٹ نیوز) امریکی ریاست وِسکونسن کے شہر ملواکی کے کنونشن سینٹر میں سالانہ ملواکی آٹو شو کا آغاز ہو گیا ہے۔ اس میں مرسڈیز بینز، بی ایم ڈبلیو، نیسان، لینڈ رور، شیورلیٹ، جیگوار، فورڈ اور ہونڈا سوکس کی چمچماتی نت نئی گاڑیاں لوگوں کی توجہ کا مرکز بنی ہوئی ہیں۔