لندن: مسلمانوں کے خلا ف نفرت پر مبنی جرائم میں 40فیصد اضافہ
لندن (صباح نیوز) لندن میں مسلمانوں کے خلاف جرائم کی وارداتوں میں 40 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ لندن آفس کی سالانہ رپورٹ میں انکشاف ہوا ہے کہ2016ء میں جرائم کی تعداد 1205 تھی جو کہ 2017 ء میں بڑھ کر 1678 تک جا پہنچی۔ یہ اعدادو شمار حتمی نہیں بلکہ جرائم کے واقعات اس سے بھی زیادہ ہیں جو رپورٹ نہیں ہوئے۔ مئیر لندن صادق خان کا کہنا ہے کہ شہری نفرت پر مبنی جرائم کرنے والوں کے خلاف متحد ہوجائیں تو بڑھتے جرائم کو روکا جاسکے گا۔ سکاٹ لینڈ یارڈ نے مجرموں کو کیفر کردار تک پہنچانے کا عزم کیا ہے۔