افغان طالبان نے امر یکہ کو براہ راست مذاکرات کی دعوت دیدی
کابل (اے ایف پی) افغانستان میں امن کے لئے طالبان نے امریکہ کو براہ راست مذاکرات کی دعوت دیدی۔ سینئر طالبان کمانڈر نے اے ایف پی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا مذاکرات میں پاکستان اور افغانستان کو شامل کرنے میں گروپ کی دلچسپی کم ہے‘ ہم کسی تیسری پارٹی کے بغیر امریکہ سے قطر میں براہ راست مذاکرات کرنا چاہتے ہیں۔ 16سالہ جنگ کے باعث افغان حکومت کے پاس 60فیصد سے بھی کم علاقہ ہے۔