نجکاری کیخلاف احتجاج جاری رہے گا: اظہار احمد
لاہور (کامرس رپورٹر) پنجاب ہیلتھ پروفیشنل الائنس کے چیئرمین ڈاکٹر اظہار احمد چوہدری، وائس چیئرمین ڈاکٹر عاطف مجید چوہدری و دیگر صوبائی قائدین نے پی ایچ پی الائنس ملتان ریجن کی قیادت اے ڈی کنول ، رانا محمد طفیل ، مقبول احمد گجر اور رخسانہ انور کی جرات مند قیادت کو نجکاری کے خلاف کامیاب احتجاج پر زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے۔ اور بھرپور تعاون کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم اداروں کا بھرپور تحفظ کریں گے۔ اور ہماری جدوجہد اس وقت تک جاری رہے گی جب تک حکومت کوڑیوں کے بھاؤ ان اداروں کو اپنے منظور نظر لوگوں کو دینے کا فیصلہ واپس نہیں لے لیتی ۔ نجکار ی کے خلاف چلنے والی اس تحریک کے اگلے مرحلے میں احتجاج کا دائرہ پنجاب بھر میں پھیلا دیا جائے گا۔یہ احتجاج پنجاب کے دیگر چھوٹے بڑے ہسپتالوں تک لے جایا جائے گا۔