لیسکو نے ریکوری اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے رقوم وصولی کی مہم تیز کر دی
لاہور (کامرس رپورٹر) لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) کے چیف ایگزیکٹو مجاہد پرویز چٹھہ کی ہدایت پر لاہور سمیت ریجن بھر میں ریکوری اور ڈیڈ ڈیفالٹرز سے رقومات کی وصولی کی مہم تیز کر دی گئی۔ چیف ایگزیکٹو لیسکونے تمام سرکلز کے سربراہان کو ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام سرکلز کے بجلی بل نادہندگان خواہ وہ پرائیویٹ ہوں یا گورنمنٹ کے ادارے ہوں ،کے خلاف سخت کارروائی کر تے ہوئے ان سے واجب الادا رقومات وصول کی جائیں تاکہ ریکوری کے طے شدہ ٹارگٹس حاصل کئے جا سکیں۔ لیسکو کے ترجمان کی جانب سے جاری ہونے والے اعلامیے کے مطابق سی ایس ڈی لیسکو مجاہد سعید رانا نے تمام ایکسئینز ، ایس ڈی اوز اور تمام سرکلز کے ریوینیو افسران کوسختی سے ہدایت دی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ تمام بیجز کے بل پر ریڈنگ کی تصویر کی درستگی کا تناسب 100%ہونا چاہیے ۔