شہبازشریف کو اداروں سے ڈیل کیلئے پارٹی کا صدر بنایا گیا: حامد رضا
لاہور (خصوصی نامہ نگار)سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نواز شریف شہباز شریف کو پارٹی صدر بنا کر اداروں سے ڈیل کرنا چاہتے ہیں، شریف برادران نے عوام اور اداروں کو بیوقوف بنانے کے لئے مختلف موقف اختیار کر رکھے ہیں۔ بیوروکریٹس کا نو مور کے بیج لگانا مذاق ہے۔ سرکاری افسران حکومت نہیں ریاست کے وفادار بنیں۔ بہار کے موسم میں جاتی عمرہ پر خزاں اترے گی۔ پاکستان کو لوٹنے والا کوئی نہیں بچے گا۔ لٹیروں کے گرد گھیرا تنگ ہو رہا ہے۔ کرپشن اور ظلم کا راج ختم ہونے والا ہے۔ عدلیہ اور فوج کی توہین پاکستان کی توہین ہے۔