نامعلوم افراد کی سابق ایڈیشنل آئی جی چودھری منظور کی گاڑی پر فائرنگ، اہلیہ اور بیٹی محفوظ رہیں
لاہور (نامہ نگار) لاہور میں جنوبی چھائونی کے علاقے میں نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی سابق ایڈیشنل آئی جی چودھری منظور کی گاڑی پر فائرنگ تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے جنوبی چھائونی میں موٹر سائیکل پر سوار 2 نامعلوم افراد نے سابق ایڈیشنل آئی جی چوہدری منظور کی گاڑی پر اس وقت فائرنگ کی جب انکی اہلیہ اور بیٹی بازار میں خریداری کیلئے جارہی تھی۔ حملہ آوروں نے گاڑی پر5 فائر کیے 4گولیاں گاڑی کے شیشے اور ایک بونٹ پر لگی تاہم فائرنگ سے چوہدری منظوری کی فیملی محفوظ رہی۔ ڈی آئی جی آپریشنز حیدر اشرف نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حملہ آرو موٹر سائیکل پر سوار تھے جن کی تعداد 2 تھی ہم اس واقعے کی تمام پہلوئوں سے تحقیقات کر رہے ہیں۔ جائے وقوعہ سے گولیوں کے خول اور دیگر شواہد اکٹھے کرلئے ہیں اور سی سی ٹی وی کمروں سے بھی مدد لے رہے ہیں۔ بہت جلد ملزموں تک پہنچ جائیں گے۔