الیکشن سے قبل پاکستان کی معاشی حالت خراب ہورہی ہے ، بلوم برگ
واشنگٹن(این این آئی)امریکی معروف معاشی ویب سائٹ بلوم برگ نے کہا ہے کہ پاکستان میں عام انتخابات میں صرف پانچ ماہ رہ گئے ہیں اور پاکستان کی معاشی حالت خراب سے خراب تر ہوتی جا رہی ہے۔ویب سائٹ پر مزید کہا گیا کہ تجارتی خسارہ اور جاری حسابات کا خسارہ بڑھتا جا رہا ہے۔ ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے اور درآمدات کا بل بڑھتا ہوا جنوری میں ریکارڈ حد کو عبور کر گیا ۔ویب سائٹ کے مطابق پاکستان نے دسمبر میں ملکی کرنسی کی قدر میں کمی کی‘ اکتوبر میں سات سو سے زائد درآمدی اشیاء پر ٹیکسوں میں اضافہ کیا تاہم ان میں سے نصف پر ٹیکس اس ماہ ہٹا لیا گیا۔