مستونگ: پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کی نعشیں برآمد
کوئٹہ(آن لائن)بلوچستان کے علاقے مستونگ میں میاں بیوی کی لاشیں برآمد کر لی گئی اطلاعات کے مطابق مستونگ کے علاقے سراوان ٹائون میں میاں بیوی کی لاشیں برآمد کرلی گئی دونوں کو گلہ دبا کر قتل کیا گیا تھا مذکورہ جوڑے نے کچھ عرصے قبل کورٹ میرج کی تھی۔ لاشوں کو ضروری کا رروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا مزید کارروائی کی جا رہی ہے۔