گوجرانوالہ سول ہسپتال میں ایک مرتبہ پھر معمر مریض کو مردے کیساتھ لٹا دیا گیا
گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی) سول ہسپتال کے عملے نے علاج کیلئے آنیوالے معمر مریض کو مردے کے ساتھ لٹا کر ایک مرتبہ پھر انوکھا کارنامہ سرانجام دے دیا، اپینڈکس کا مریض اپنی درد بھول کر دوسرے بیڈ پر شفٹ کرنے کیلئے ترلے کرتا رہا۔ تفصیلات کے مطابق اروپ کے اشرف کو اپینڈکس کی درد ہونے پر طبی امداد کی فراہمی کیلئے ڈسٹرکٹ ہسپتال لایا گیا جہاں ہسپتال کے عملے نے معمر مریض کو چیک اپ کیلئے ڈیڈ باڈی کے ساتھ لٹا دیا،کچھ لمحے مردے کے ساتھ لیٹے رہنے والے اشرف کے پسینے چھوٹ گئے جو اپنی درد بھول کر دوسرے بیڈ پر شفٹ کرنے کیلئے ترلے کرنے لگا تاہم مریض کے ورثاء کے احتجاج پر اسے وہاں سے دوسرے بیڈ پرمنتقل کر دیا گیا۔