کاہنہ، ساہیوال‘ چیچہ وطنی‘ کسووال‘ پاکپتن : 4خواتین اور 3 بچیوں سے زیادتی
لاہور، کاہنہ (نامہ نگاران) مختلف واقعات میں اوباشوں نے 4 خواتین اور 3 بچیوں کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ کاہنہ کے علاقہ بدوکی میں 14 سالہ فائزہ جو آٹھویں جماعت کی طالبہ ہے، سے اوبا ش عباس نے ورغلا نامعلوم مقام پر لے جاکر زیادتی کر ڈالی۔ ساہیوال بیوہ خاتون صابراں کو اوباش محبوب نے گھر میں گھس کر زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا۔ چیچہ وطنی میں رشتہ دار قیدی کو ملنے جیل آنے والی خاتون عاصمہ کو کانسٹیبل ظفر اور اسکے ساتھی امجد نے زیادتی کا شکار کیا۔ پولیس نے ملزم کانسٹیبل ظفر کو گرفتار کرلیا جبکہ رمضان کی شادی شدہ بیٹی کو اوباش خرم نے نامعلوم مقام پر لے جاکر 15 روز تک ہوس کا نشانہ بنایا۔ کسووال میں 14 سالہ (ف) کو عثمان وغیرہ دو افراد نے زیادتی کا نشانہ بنایا۔ پاکپتن میں طالبہ مزمل بی بی سکول سے چھٹی کے بعد گھر آرہی تھی ملزم عرف شانی نے گھر چھوڑنے کے بہانے ساتھ لے جاکر زیادتی کا نشانہ بنا دیا۔ساہیوال /سرگودھا کے نواحی قصبہ فروکہ سے دو بچوں کی ماں حمیرہ کو ملزمان فضل عباس، شان اور پرویز نے بچوں سمیت اغوا کر کے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔