35 لاکھ سے زائد کے ڈاکے، 2 کاریں ، 7 موٹر سائیکلیں چوری
لاہور (نامہ نگار) ڈاکوئوں اور چوروںنے شہریوں سے لاکھوں روپے مالیت کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون، گاڑیاں، موٹر سائیکلیں اور دیگر سامان لوٹ لیا۔ شاہدرہ میں ڈاکوئوں نے یونس کے گھر میں گھس کر اہل خانہ کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر 8 لاکھ 43 ہزار، سندر میں نواز کے گھر 6 لاکھ، نشترکالونی میں شمس کے گھر سے 3 لاکھ 40 ہزار، فیکٹری ایریا میں سلیم کے گھر سے 3 لاکھ، سول لائن میں آصف کے گھر سے 2 لاکھ 55 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات، موبائل فون اور دیگر سامان، باغبانپورہ میں خرم کی فیملی کو یرغمال بنا کر 3 لاکھ، بادامی باغ میں شہروز کی فیملی سے 2 لاکھ 25 ہزار، بھاٹی گیٹ میں فرخ کی فیملی سے ایک لاکھ، نواب ٹائون میں شمیم کی فیملی سے 95 ہزار کی نقدی، طلائی زیورات اور موبائل فون، مصری شاہ میں اعظم سے ایک لاکھ 25 ہزار، راوی روڈ میں مشرف سے 50 ہزار اور موبائل فون لوٹ لیا۔ چوروں نے قلعہ گجر سنگھ ایبک روڈ پر رائو یوسف کی سپیئرپارٹس کی دوکان کے تالے توڑ کر ساڑھے 3 لاکھ کی نقدی اور سامان چوری کرلیا۔ چوروں نے مصری شاہ سے آصف، کوٹ لکھپت سے عمارکی گاڑیاں جبکہ لوئر مال سے انس، شاہدرہ سے امین، ساندہ سے رؤف، ٹائون شپ سے ساجد، جوہر ٹائون سے اقبال، لٹن روڈ سے مشتاق، ہڈیارہ سے جاوید کی موٹر سائیکلیں چوری کرلیں۔