عمران خان آج لاہور میں ارکان اسمبلی سے ملاقاتیں‘ اہلیہ کے ہمراہ رواں ہفتے عمرہ کریں گے
لاہور( این این آئی)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان آج ( بدھ) کے روز لاہور آئیں گے جہاں وہ اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنمائوں سے ملاقاتیں کرکے آئندہ کی حکمت عملی بارے تبادلہ خیال کریں گے۔ بتایا گیا ہے کہ عمران خان رواں ہفتے اپنی اہلیہ کے ہمراہ عمرہ کی ادائیگی کیلئے سعودی عرب بھی روانہ ہوں گے اور تین سے چار روز قیام کے بعد وطن واپس آئیں گے۔