امریکی قونصلیٹ جنرل الزبتھ کینیڈی کا دورہ جامعہ نعیمیہ ڈاکٹر راغب نعیمی سے دادی کے انتقال پر تعزیت
لاہور (خصوصی نامہ نگار) امریکی قونصلیٹ جنرل الزبتھ کینیڈی نے گزشتہ روز دارالعلوم جامعہ نعیمیہ کا دورہ کیا، الزبتھ کینیڈی نے مفتی محمد حسین نعیمی کی اہلیہ، ڈاکٹر سرفراز نعیمی شہید کی و الدہ ماجدہ کے انتقال پر ڈاکٹر راغب حسین نعیمی سے تعزیت اور افسوس کا اظہار کیا۔ ناظم اعلیٰ علامہ ڈاکٹر مفتی محمد راغب حسین نعیمی نے امریکی وفد کو جامعہ نعیمیہ کے شعبہ درس نظامی، حفظ القرآن و تجوید قرأت، شعبہ علوم عصریہ، کمپیوٹر وسائنس اینڈ ریسرچ، مفتی محمد حسین نعیمی کے نظریہ تعلیم و فلاح انسانی اور دہشت گردی کے خلاف خدمات پر بریفنگ دی۔ ناظم اعلیٰ جامعہ نعیمیہ اور انتظامیہ کی طرف سے ان کو قرآن کریم کا تحفہ اور گلدستہ پیش کیا گیا۔ اس موقع پر علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اسلام فلاح انسانی کا دین اور پاکستان پرامن ملک ہے۔ تمام الہامی مذاہب میں دہشت گردی، قتل و غارت کا کوئی تصور نہیں۔