سرائے مغل: شادی کی تقریب میں فائرنگ سے دولہا کا چچا جاں بحق‘ 3افراد زخمی
سرائے مغل+ قصور(نامہ نگار+ نمائندہ نوائے وقت)شادی میں اندھا دھند فائرنگ سے دولہا کا چچا جاں بحق‘ 3افراد شدید زخمی، شادی کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ سرائے مغل کے علاقہ ہلہ کے نواح کچہ پکہ میں آرائیں برادری کے شبیر احمد کی شادی کے دوران شراب کے نشے میں دھت تین افراد بلال، عبداللہ اور علی کی اندھا دھند فائرنگ سے دولہے کا چچا محمد نذیر جاں بحق ہوگیا، تین افراد شدید زخمی ہوگئے،زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں انکی حالت خطرے سے باہر ہے۔ تاہم پولیس موقع پردیر سے آئی ملزم موقع سے فرار ہوگیا، کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آسکی۔