نواز شریف کیخلاف کارروائی جمہوریت ،سویلین بالادستی کیخلاف ہے:مشاہد اللہ
لاہور(آئی این پی) وفاقی وزیرموسمیاتی تبدیلی مشاہد اللہ خان نے کہا ہے کہ نواز شریف کیخلاف کاروائی جمہوریت اور سویلین بالادستی کیخلاف کاروائی ہے ‘ نوازشریف کے خلاف پٹیشنر دائر کرنے والے خود کرپٹ ہیں جو پہنے ہوئے کپڑوں کا ٹرائل نہیں دے سکتے وہ صادق اور امین ہیں سندھ میں کرپشن کی گواہی ان کے وزیر دے رہے ہیں ‘آصف علی زرداری اور عمران خان صادق و امین ہے لیکن نواز شریف صادق و امین نہیں‘یہ نہیں کہہ رہا سپریم کورٹ نے سازش کی کیا ڈاکٹر آف نیسیسٹی سازش نہیں تھی؟2018میں فیصلہ ہو گا سویلین حکومت کی بالادستی ہو گی جمہوریت رہے گی یا نہیں اس کا فیصلہ ہو گا‘پتہ نہیں نوازشر یف اور انکے خاندان کے خلاف کس کے کہنے پر کیس چل رہے ہیں ‘چودھری نثار پارٹی میں ہیں اختلاف رائے جمہوریت میں ہوتا ہے جو مثبت بات ہے‘الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں سویلین کا احترام ہونا چاہئے ‘6 مارچ جو کنونشن سنٹر اسلام آباد میں جنرل کونسل کا اجلاس ہو گا جس کی قائمقام صدر کی تائید کی جائیگی۔